آنکھوں کی توانائی کیسے بڑھائیں

ماہر طبیب شہید حکیم محمد سعیدنے تازہ گاجروں کے رس کا ایک گلاس روزانہ استعمال کر کے اپنی آنکھیں قوی کر لی تھیں۔وہ اپنے مریضوں کو بھی موسم پر تازہ گاجروں  کے استعمال کا مشورہ دیتے تھے۔

آنکھوں کی توانائی کے لیے گاجر کے رس میں تین مرتبہ بھگو کر خشک کی ہوئی صاف سونف (چار حصے) میں دو حصے عمدہ میٹھے بادام اور ایک حصہ مصری ملا کر ان کا سفوف احتیاط سے رکھ لیں ۔ روزانہ صبح اور سوتے وقت اس کے دو  دو چمچے دودھ یا پانی کے ساتھ کھانے سےآنکھیں روشن اور دماغ بھی تازہ ہو جاتا ہے ۔اس میں مصری کی مقدار کی ایک چوتھائی دکنی مرچ شامل کر لینے سے اس کی افادیت بڑھ جاتی ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.