اجزاء
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) :ایک گھٹی
پودینہ (باریک کٹا ہوا ) : ایک گھٹی
ہری مرچ : چھ عدد
املی کا گودا : ایک پیالی
زیرہ ثابت : ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ ثابت : تین عدد
لہسن (چھلکوں سمیت ) : 4 جوے
نمک : حسبِ ذائقہ
ترکیب :
سب سے پہلے زیرہ ،لال مرچیں اور لہسن چھلکوں سمیت توے پر بھون لیں ۔ پھر بلینڈر میں ہرا دھنیا ،پودینہ ،ہری مرچیں ،املی کا گودا ، بھنا ہوا مصالحہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں ۔چند منٹ میں مزیدار حیدرآبادی چٹنی تیار ہے ۔ آپ اسے بھگارے چاولوں کے ساتھ کھا سکتے ہیں ۔سالن کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی ۔