سر کا مساج کس طرح کریں کہ تھکن بھی دور ہو اور سکون کا احساس بھی ہو

ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔۔۔مساج کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ انگلیوں کے پوروں کو کھوپڑی پر رکھیں ، ہاتھوں کو محراب کی شکل دیں اور صرف انگلیوں سے کھوپڑی پر دباؤ ڈالیں لیکن ناخن ہر گز استعمال نہ کریں اس لئے کہ کھوپڑی کے خلیات انتہائی نازک ہوتے ہیں ۔

مساج ہمیشہ سر کے سامنے سے کرتے ہوئے پشت کی طرف لے جائیں ، پیشانی سے لے کر سر کے دونوں اطراف پہلے مساج کریں پھر کھوپڑی کے درمیان سے لے کر گردن کی پشت پر مساج کریں اس طریقے سے دل میں خون کی فراہمی میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ایک وقت میں ایک ہی جگہ مساج کریں ،مثلاً پیشانی اور کانوں کے اوپر کی جگہ سے مساج کرنا شروع کریں اور پشت تک لے جائیں ۔ اس طرح سر کے درمیان میں بھی ہر جگہ ایک سے دو منٹ مساج کریں ۔یہ کھوپڑی کی بہترین ورزش ہو گی ، اور اس طریقے سے ذہن بہت ہلکا پھلکا محسوس ہو گا ۔اور تھکن کا احساس بھی کم سے کم ہو جائے گا ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.