نشو نما پاتے ہوئے بچوں کے لیے عمدہ ترین ٹانک پپیتا۔۔۔۔

پپیتا زبردست طبی خواص رکھتا ہے ۔ جنھیں زمانہ قدیم میں ہی جان لیا گیا تھا ۔ یہ پھل نہ صرف آسانی سے خود ہضم ہو جاتا ہے ۔ بلکہ دوسری غذاؤں کو بھی ہضم ہونے میں مدد دیتاہے ۔پکا ہوا پپیتا نشو نما پاتے ہوئے بچوں کے لیے عمدہ ترین ٹانک ہے ۔

 کچے پپیتے کا جوس ،جلد کی متعدد بیماریوں میں شفا بخش ہے ۔ اس کا بیرونی استعمال سوجن اتارنے ،پیپ بننے سے روکنے ،مسئوں اور پھنسیوں میں اچھے نتائج دیتا ہے ۔ یہ جوس  دھوپ کی وجہ سے چہرے پر پڑنے والی چھائیوں اور بھورے داغوں کو دور کر کے میک اپ کا کام دیتا ہے ۔

اس کے استعمال سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے ۔ چھوت یا داد کے مرض میں بھی یہ  جوس متاثرہ جلد پر لگانا فائدہ مند ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.