اشیاء:
بکرے کی ایک عدد ران : تقریباً آدھا کلو(چربی صاف کر کے درمیان میں سے ہڈی توڑ لیں )
پسا ہوا ادرک ،لہسن : ایک کھانے کا چمچ
سویا ساس : تین کھانے کے چمچ
لیموں : چار عدد
سرکہ: دو کھانے کے چمچ
بھنا سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ (پیس لیں )
پسی کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ
نمک : حسبِ ذائقہ
تلنے کے لیے تیل
ترکیب:
تین کھانے کے چمچ تیل اور سارا مصالحہ ران پر لگا کر چھری سے خوب گودیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح گوشت میں جذب ہوجائے ۔ ران کو ڈیڑھ گھنٹہ کے لیے رکھ دیں ۔ اب ایک بڑے پتیلے میں ران رکھ کر ڈھانک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ، کچھ دیر بعد دیکھیں اگر گوشت نہ گلا ہو تو تھوڑا گرم پانی ڈال کر گلنے دیں ۔ پھر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں ،دم پر رکھنے سے پہلے ران کو الٹ پلٹ بھی کر سکتے ہیں ۔
POST A COMMENT.