بھنا ہوا مغز

اجزاء:

بکرے کا مغز: چار عدد

سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ

اجوائن : ایک چائے کا چمچ

لہسن ،ادرک  کا پیسٹ : ایک چمچ

پیاز : دو سے تین عدد درمیانی

ٹماٹر : دو سے تین عدد

ہری مرچ: چار عدد

ہرا دھنیا : تھوڑا سا

لیموں کا رس : دو چمچ

آئل : ایک بڑا چمچ

ترکیب:

آئل میں پیاز ہلکے گولڈن کر لیں ۔پیاز میں ہلدی ،ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں پھر ہلکا سا پانی ڈال کر بھونیں ،اب پسی مرچ بھی شامل کر دیں ۔ پھر ٹماٹر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں اور آنچ ہلکی کر دیں اور بھون لیں ۔اب ہری مرچ بھی کاٹ کر ڈال دیں ۔جب مصالحہ تیار ہو جائے تو اس میں مغز ڈال کر مکس کریں ۔مکس ایسے کریں کہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہو جائیں ۔ اب اجوائن بھی ڈال دیں ۔ بس دم پر لگا دیں ،زیادہ چمچ نہیں چلائیں کیونکہ پھر جھاگ بنتا ہے اور بساند بھی آتی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.