بیس لگانے کا آسان طریقہ۔۔۔جسے جانناہرلڑکی کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔

سب سے پہلے اپنے چہرے کی کلینزنگ کریں اگر آئلی سکن ہے تو آئل فری کلینزنگ کر لیں اور اگر ڈرائی سکن ہے تو ہائیڈریٹڈکلینزر استعمال کریں ۔اب  (Hydrated)

موئسچرائزرلگانے کے بعد ٹونر لگائیں۔

اب چہرے پر پرائمر لگا کر اسے برش سے جذب کر لیں ۔خاص طور پر آنکھوں کے ارد گرد حلقے ہوں یا ڈبل ٹون سکن ہو تو پرائمر سے ایک سا تاثر ہو جاتا ہے بلکہ پرائمر کے استعمال سے میک اپ چہرے پر ٹھہر جاتا ہے اور لمبے عرصے تک فریش رہتا ہے۔ اب چہرے پر فاؤنڈیشن اس طرح لگائیں کہ سب سے پہلے ماتھے ،رخسار ،آنکھوں کے ارد گرد ،پھر ٹھوڑی پر لگائیں اور اسے برش یا سپنچ سے اچھی طرح بلینڈ کریں ۔

اگر چہرے پر دانے یا داغ دھبے ہیں تو انہیں چھپانے کے لئے فاؤنڈیشن لگانے کے بعد کنسیلر لگائیں ۔ کنسیلر لگا کر سپنچ سے اچھی طرح پھیلائیں کہ بیس ایک جیسی دکھائی دے ۔ آخر میں کومپیکٹ پاؤڈر لگا کر پارٹی کی نوعیت کے مطابق میک اپ کریں ۔

یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں ۔۔۔کہ اپنے چہرے کی روزانہ کلینزنگ کریں اور میک اپ صاف کرنے کے لئے معیاری کلینزر استعمال کریں ۔میک اپ صاف کرنے کے لئے صابن کا استعمال چہرے کے لئے نقصان دہ ہے ۔

چہرے کی کلینزنگ کے بعد ٹونر کے طور پر گلاب کا عرق بھی استعمال کیا جاسکتا ہے دراصل چہرے کی کلینزنگ کے بعد جلد کے مسام کھل جاتے ہیں اور اگر ٹونر نہ لگایا جائے تو ان میں دھول مٹی داخل ہو کر جلد کا نقصان پہنچاتی ہے ۔ جلد کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے معیاری نائٹ اور ڈے کریمیں استعمال کریں ۔ آئلی سکن (Day)(Night)

والی خواتین باقاعدگی سے آئل کنٹرول پراڈکٹس (Oil Control Products)

استعمال  کریں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.