اجزاء
چکن : ڈیرھ کلو
دہی : ایک پاؤ
ہرا دھنیا : ایک گڈی
پودینہ : چند پتے
ہری مرچ : چھ سے سات عدد
ادرک لہسن پسا ہوا : دو کھانے کے چمچ
تیل : ایک کپ
ترکیب:
پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور ادرک لہسن ڈال دیں ،چمچ ہلائیں پانی کا چھینٹا دیں اور مرغی ڈال دیں ۔ بھون لیں اتنی کہ سنہری رنگت ہو جائے ۔ اس کے بعد دہی ڈال دیں ۔ دہی کے پانی میں مرغی گلا لیں جب پانی خشک ہو جائے تو ہرا دھنیا ، پودینہ اور ہری مرچ پیس کر مرغی میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر تک بھونیں ۔ زیرہ ،دھنیا، کالی مرچ ، ایک ایک کھانے کا چمچ بھون کر پیس لیں اور اتارنے سے پہلے چھڑک دیں ۔ ہریالی چکن تیار ہے ۔