آلو بخارا گوشت

اجزاء

گوشت  : آدھا کلو

نمک مرچ : حسبِ ذائقہ

دھنیا پسا ہوا : ایک کھانے کا چمچ

پیاز : تین عدد

آلو بخارا: 15 عدد

چینی: دو کھانے کے چمچ

ہری مرچ : چھ عدد

ہرا دھنیا : گارنش کے لئے۔

ترکیب:

سب سے پہلے آلو بخارا کو ایک کپ گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔ اس کے بعد پیاز کاٹ کر سنہری تل لیں ۔ اس میں گوشت ڈال دیں ۔ تھوڑی دیر بھون لیں اس کے بعد نمک ، مرچ اور دھنیا شامل کر دیں ۔مصالحے ڈالنے کے بعد پانی ڈال کر گوشت گلنے کے لیے رکھ دیں جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو آلو بخارے اور چینی ڈال کر بھون لیں ۔ اچھی طرح بھون کر ایک کپ گرم پانی اور ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں ۔ پانچ منٹ کے بعد آلو بخارا گوشت تیار ہے ۔ ڈش میں نکالنے کے بعد ہرا دھنیا چھڑک دیں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.