لیمن سوس بنا نے کا طریقہ (Preparation of Lemon sauce)

اجزاء

شملہ مرچ (چوکور کٹی ہوئی) :آدھا کپ

پیاز (چوکور کٹی ہوئی ):آدھا کپ

مٹر :آدھا کپ

کالی مرچ ( پسی ہوئی ) : ایک چٹکی

ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی ) :4 عدد

سویا سوس : 2 چائے کے چمچ

ورسسٹر شائر سوس : 2 چائے کے چمچ

چلی سوس : 2 چائے کے چمچ

لیموں کا رس : 4 کھانے کے چمچ

پانی : آدھا لیٹر

کارن فلور : ایک کھانے کا چمچ

نمک : حسبِ ذائقہ

ترکیب

اس کے لئے ایک پین میں شملہ مرچ ،پیاز ،مٹر ،نمک کالی مرچ اور پانی ڈال کر سوپ کی طرح پکائیں اور جب سبزیاں گل جائیں تو اس

میں لیموں کا رس ،سرکہ سویا ،چلی اور ووسسٹر شائر سوس کے ساتھ ساتھ کارن فلور بھی شامل کر دیں اور جب سوس گاڑھی ہو جائے تو

پین چولہے سے اتار لیں ۔ لیجیئے گرماگرم سپائسی چاول اور منفرد ذائقے کی لیمن سوس تیار ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.