خواتین اپنی سکن کی حفاظت کر کے اسے انتہائی دلکش بنا سکتی ہیں ۔۔۔

خاص طور پر آئلی سکن والی خواتین کو چاہیے کہ چکنائی والی غذاؤں ،غیر معیاری اور بازاری کھانوں سے پرہیز کریں تاکہ آپ کی جلد صاف اور شفاف رہے ۔اس کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئں ۔ پھل سبزیاں کھائیں اور گرمیوں میں خاص طور پر تربوز ضرور کھائیں ۔ یہ جلد کے لئے بے حد مفید ہے ۔ہلی پھلکی ورزش ضرور کریں ۔اس سے دوران خون متوازن رہتا ہے ۔ اور مختلف جلدی مسائل بھی نہیں ہوتے ۔ ہر طرح کا موسمی پھل ضرور کھائیں اگر پسند نہیں تو جوس بنا کر پی لیں ۔ یاد رکھیں جو فائدہ پھل اور سبزیاں کھانے سے حاصل ہوتا ہے اور چہرہ دلکش اور حسیں لگنے لگتا ہے، اس کا مقابلہ بازاری کریمیں اور میک اپ کر ہی نہیں سکتے ۔جب تک آپ کی سکن اندر سے فریش نہیں ہو گی تب تک میک اپ بھی کچھ نہیں کر سکتا ۔اور ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں گرمی ہو یا سردی دھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے کے علاوہ گردن ،ہاتھوں اور پاؤں پر سن بلاک بھی ضرور لگائیں ۔سن بلاک خریدتے ہوئے کم از کم 30 ایس پی ایف   (SPF30)

والے سن بلاک کو ہی ترجیح دیں ۔ آجکل مارکیٹ میں ایسے سن بلاک بھی دستیاب ہیں جن میں فاؤنڈیشن اور کومپیکٹ پاؤڈر (Compact Powder)

سے ہی موجود ہوتے ہیں اس طرح یہ نہ صرف جلد کو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ بیس کا کام بھی دیتے ہیں اور آپ کی سکن میک اپ کے مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے ۔اس طرح آپ کی سکن صاف اور داغ دھبوں سے محفوظ رہے گی اور آپ کو روزانہ چہرے پر بیس کی تہہ جمانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.