مغلئی چکن

اجزاء

چکن : ایک کلو

نمک : حسبِ ذائقہ

ادرک لہسن پسا ہوا : دو کھانے کے چمچ

پسی ہوئی لال مرچ : ڈیرھ کھانے کا چمچ

ہلدی پسی ہوئی : ایک کھانے کا چمچ

ثابت گرم مصالحہ : ایک کھانے کا چمچ

بادام : دو کھانے کے چمچ

پستے : دو کھانے کے چمچ

پسا ہوا ناریل : دو کھانے کے چمچ

خشخاش : ایک کھانے کا چمچ

تلی ہوئی پیاز : آدھی پیالی

دہی : ایک پیالی

ٹماٹر کا پیسٹ :آدھی پیالی

گھی : ایک پیالی

ترکیب :

دیگچی میں آدھی پیالی گھی ڈال کر ایک چمچ ادرک لہسن ڈال کر دو منٹ فرائی کریں ۔ اس میں پیاز آدھی پیالی ، دہی ،ٹماٹر کا پیسٹ ، نمک اور لال مرچ ڈال کر ملائیں ۔ پھر چکن ڈال کر اچھی طرح بھونیں ۔علیحدہ سے فرائی پین میں بقیہ گھی کو گرم کر کے اس میں ایک چمچ ادرک لہسن کو فرائی کریں ، پھر اس میں بادام ، پستے ، ناریل اور خشخاش کو پیس کر ڈال دیں ۔ بقیہ دہی ڈال کر اچھی طرح بھونیں ۔ اور چکن میں شامل کر دیں ۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں ۔ گرم گرم شیر مال یا نان کے ساتھ پیش کریں ۔

Facebook Comments

Comments are closed.