میکرونی سموسہ

اجزاء:

میکرونی: ڈیرھ کپ

مرغی کے ریشے : آدھا  کپ

پیاز: پانچ عدد

زیرہ: آدھا ٹیبل اسپون

کٹی لال مرچ: آدھا ٹیبل اسپون

پسی کالی مرچ : ایک ٹی اسپون

سویا ساس : دو ٹیبل اسپون

سرکہ : ڈیرھ ٹیبل اسپون

نمک :حسبِ ذائقہ

تیل : تین سے چار ٹیبل اسپون

سموسے کی پٹیاں : دس سے بارہ عدد

ترکیب:

میکرونی ابال کر چھلنی میں چھان لیں تھوڑا سا تیل لے کر اچھی طرح میکرونی پر لگا دیں ۔میکرونی کو کانٹے کی مدد سے تھوڑا میش کریں ۔ اب فرائی پین میں تیل گرم کر کے اس میں زیرہ کڑ کڑائیں ۔ ۔پھر تمام اشیاء یعنی میکرونی ،پیاز ،مرغی کے ریشے ،کٹی لال مرچ، کالی مرچ ،نمک ڈال کر تھوڑا سا بھون کر اتار لیں ۔ آخر میں سویا ساس اور سرکہ ڈال کر مکس کریں ۔اب اس آمیزے کو سموسے کی پٹیوں میں بھر کر تل لیں ۔

Facebook Comments

Comments are closed.