شربتِ صندل بنانے کا طریقہ

showimage

یہ صندل کے درخت کی لکڑی کے برادے سے بنایا جاتا ہے چونکہ صندل کا مزاج سرد اور خشک ہوتا ہے ۔اس لئے یہ دل اور دماغ کو تازگی بخشتا ہے ۔معدہ اور جگر کو طاقت دیتا ہے اور خون بھی صاف کرتا ہے ۔

اشیاء:

سفید صندل کا برادہ :70 گرام

روح کیوڑہ : ایک چھوٹی شیشی

چینی :750 گرام

گلاب کا عرق : 750 گرام

ترکیب:

سب سے پہلے صندل کا برادہ اچھی طرح صاف کر کے گلاب کے عرق میں ڈال دیں ۔اور 24 گھنٹوں تک بھگو دیں ۔اب انہیں کسی پتیلی میں ڈال کر چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب عرقِ گلاب خشک ہونے کے بعد آدھا رہ جائے تو دیگچی کو چولہے سے اتار لیں ۔اور کسی کپڑے سے چھان کر اس میں چینی شامل کر دیں ۔اب دوبارہ اس محلول کو ہلکی آنچ پر رکھ کر اس قدر پکائیں کہ ایک تار ہو جائے ۔اب چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے کے بعداس میں روح کیوڑہ ڈال کر پانچ منٹ تک پڑا رہنے دیں ( اگر پسند نہ ہو تو روح کیوڑہ شامل نہ کریں ) اس کے بعد شیشےکی بوتل کو گرم پانی سے اچھی طرح صاف کرنے کے بعدشربت ڈال کر ڈھکن اچھی طرح بند کر دیں ۔صندل کا عمدہ اور خالص شربت تیار ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.