موسمی پھلوں سے انتہائی خوش ذائقہ اور خالص مشروب گھر پر ہی تیار کریں ۔۔۔

جَو کی افادیت اور غذائیت سے ہر کوئی واقف ہے رسول اللہ ﷺ کی پسندیدہ غذاؤں میں جو بھی شامل ہیں ۔ موسم گرما میں اگر ثابت جَو کو پسوا کر ستو بنا لئے جائیں تو شدید گرمی کے دنوں میں انتہائی ٹھنڈی تاثیر رکھتے ہیں ۔

٭شربتِ فالسہ۔۔۔

falsa juice

فالسہ دل ،جگر اور معدے کو طاقت دیتا ہے ۔غیر ضروری جسمانی حدت کو ختم کرتا ہے اور شوگر کے مریضوں کے لئے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔ اگر فالسہ کا شربت تیار کر کے پیا  جائے تو یہ پیاس کے ساتھ گھبراہٹ بھی دور کرتا ہے ۔

اشیاء:

فالسہ: 250 گرام

چینی : 250 گرام

دہی : 250 گرام

لیموں (پتی): ایک چھٹانک

نمک : حسبِ ذائقہ

ترکیب:

اعلیٰ قسم کا تازہ فالسہ لیں اور صاف کرنے کے بعد ایک گھنٹہ تک پانی میں بھگوئے رکھیں ۔ اس کے بعد فالسے میں چینی ، دہی ،ایک لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک ملا کربلینڈر میں چند منٹ کے لئے خوب مکس کر کے کسی صاف کپڑے سے چھان لیں ۔

٭شربتِ بادام ۔۔۔

lechealmendra-diarioecologia

بادام انسانی جسم کی تمام تر قوتوں کا نگہبان ہے۔ نظر ، دماغ ،اور اعصاب کو زبردست توانائی فراہم کرتا ہے ۔ قبض کو دور کرتا ہے ۔دماغ ،آنتوں اور جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے ۔زیادہ گرمی میں شربتِ بادام کے چند چمچ دل کی گھبراہٹ اور حدت کو دور کرتے ہیں ۔

اشیاء:

بادام کی گری : 70 گرام

روح کیوڑہ : ایک چھوٹی شیشی

چاروں مغز: 70 گرام

پانی  : 750 گرام

چینی : 750 گرام

ترکیب :

رات کو سونے سےپہلے بادام کی گریاں اور چاروں مغز الگ الگ بھگو دیں ۔اور صبح اٹھ کر انہیں باریک پیس لیں ۔اب ان میں پانی اور چینی شامل کر کےایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ جب شربت جیسا قوام تیار ہو جائے تو اتار لیں  اور کچھ دیر بعد اچھی طرح ٹھنڈا ہونے پر روح کیوڑہ ڈال دیں ( جو لوگ پسند نہیں کرتے وہ نہ ڈالیں )اور مزید دس پندرہ منٹ تک پڑا رہنے دیں ۔اور پھر اس کے بعد کسی صاف ستھری بوتل میں بھر لیں ۔یہ انتہائی خوش ذائقہ اور فرحت بخش مشروب ہے ۔

آپ اس شربت کو پانی یا دودھ میں مکس کر کے بھی پی سکتے ہیں ۔

٭شربتِ انار ۔۔۔

health-benefits-of-pomegranate-and-blueberry-juice

انار  موسمی پھل ہے اور  جلد ختم ہو جاتا ہے اس لئے اس شربت بنا کر پورا سال اس سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔ انار میں ہیمو گلوبن کی کافی مقدار ہوتی ہے اس لئے یہ بہت زیادہ صاف خون پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے ۔ اس کے علاوہ جگر، تلی اور پتے کے امراض میں بھی یہ بہترین ہے ۔یہ خون میں گرمی کی وجہ سے ہونے والی خارش کو بھی دور کرتا ہے ۔گھبراہٹ اور بے چینی کو ختم کرتا ہے ۔

اشیاء :

انار کا جوس : ایک کلو گرام

چینی : 150 گرام

ترکیب :

میٹھے اور سرخ اناروں کے دانے لے کر ان کا ایک کلو گرام رس نکال لیں ۔ پھر اسے دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور اتنا جوش دیں کہ صرف ایک پاؤ گاڑھا رس باقی رہ جائے ۔ بعد میں چینی شامل کر کے قوام جیسا شربت تیار کرنے کے بعدپانی اور برف ڈال کر خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھر پور شربتِ انار سے مستفید ہوں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.