اگر آپ جلدی تھک جاتی ہیں تو یہ ضرور پڑھیں

آپ کھاتی کیا ہیں ؟

طبی ماہرین کے مطابق تھکاوٹ سے بچنے کے لیے خوراک میں پھلون ،سبزیوں، اور پروٹین والی غذاؤں کو مدنظر رکھیں ۔ یہ صحت بخش خوراک ہے ۔ اس سے آپ موٹاپے سے بھی محفوط رہیں گی ،چونکہ موٹاپا خود تھکاوٹ کی کتنی بڑی وجہ ہے ۔

آپ کتنا سوتی ہیں ؟

نیند کی کمی آپ کے جسم سے توانائی کو نچوڑ لیتی ہے ۔بھر پور نیند لینے کی کوشش کریں رات کو سونے سے پہلے چائے یا کافی پینے اور ٹی وی دیکھنے سے پرہیز کریں ۔ اپنے بیڈ روم کو پر سکون اور آرام دہ بنائیں ۔میٹھی نیند سوئیں ،تھکاوٹ دن بھر آپ سے دور رہے گی ۔

آپ ورزش کرتی ہیں ؟

باقاعدگی سے ورزش تھکاوٹ سے بچنے کا بہترین نسخہ ہے ۔ اگر آپ سمجھتی ہیں کہ ورزش سے مزید تھک جائیں گی تو آپ غلطی پر ہیں ۔ کیونکہ ورزش جسم کی توانائی میں اضافہ کرتی ہے ۔ طبی ماہرین ہفتے میں کم ازکم چار دن چالیس منٹ کی ورزش کا مشورہ دیتے ہیں ۔گلاسکو یونیورسٹی کے محققین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ روز مرہ کے معمولات اور روٹین کے کام جسم کو وہ فوائد فراہم نہیں کر سکتے جو روز مرہ کی ورزش سے حاصل ہوتے ہیں ۔

اگر آپ جلدی تھک جاتی ہیں تو گھبرانے کی بات نہیں ۔۔۔بس وہ وجہ تلاش کریں جو آپ کو جلدی تھکاوٹ کا شکار کر دیتی ہے ۔۔۔

طبی وجوہات

اگر آپ صحت بخش خوراک کھاتی ہیں اور نیند بھی پوری لیتی ہیں ورزش بھی کرتی ہیں ۔اس کے باوجود تھکاوٹ کا شکار ہیں تو اس کی طبی وجوہات ہو سکتی ہیں اس کے لیے فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔

امراضِ قلب

تھکاوٹ کی وجہ دل کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں اگر آپ کام کاج کے دوران یا ورزش کرتے ہوئے شدید تھکن محسوس کریں اور حالت بگڑتی ہوئی محسوس ہونے لگے تو یہ امراج قلب کی نشانی ہو سکتی ہے ۔لہذا فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔

خون میں ہیموگلوبن کی کمی

یہ تھکاوٹ کی ایک عام وجہ ہے ۔خصوصاً خواتین میں یہ مسئلہ ہوتا ہے ۔ہیمو گلوبن کی کمی کو آئرن سے بھر پور خوراک مثلاً گوشت اور سبز پتوں والی سبزیوں کے ذریعے یا پھر ڈاکٹر کی تجویزکردہ ادویات کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے ۔

ذیابطیس

وہ مریض جن کا شوگر لیول کنٹرول نہیں ہوتا وہ بھی ہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں ۔ اس لیے ایسے مریضوں کو چایئے نارمل زندگی گذارنے کے لیے اپنا شوگر لیول کنٹرول میں رکھیں اور باقاعدگی سے چیک اپ کرواتے رہیں ۔

Facebook Comments

Comments are closed.