بیف مدراس

اجزاء:

گوشت: ایک کلو

دار چینی :ایک عدد

ہری الائچی : دو عدد

پیاز : ایک عدد( کٹا ہوا )

ہری مرچ : دو عدد (کٹی ہوئی)

لہسن : ایک چائے کا چمچ (باریک کٹا ہوا )

ہلدی : آدھا چائے کا چمچ

نمک : آدھا چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ

دھنیا ہاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

ٹماٹر پیسٹ : دو کھانے کے چمچ

گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ

ہرا دھنیا : مٹھی بھر

گرم پانی : ڈیرھ سو ملی لیٹر

آئل : دو کھانے کے چمچ

ادرک : دو کھانے کے چمچ (باریک کٹا ہوا )

ترکیب:

ایک کڑاہی میں آئل ڈال کر اس میں پیاز ، ہری الائچی، دار چینی کو فرائی کریں ۔ پھر اس میں بیف ڈال کر دو سے تین منٹ فرائی کریں ۔ پھر اس میں ہری مرچ ،لہسن ہلدی، نمک ، زیرہ پاؤڈر ، دھنیا پاؤڈر، ٹماٹر پیسٹ اور گرم پانی ڈال کر مکس کریں اور دو  گھنٹے پکنے کے لیے رکھ دیں یہان تک کہ گوشت اچھی طرح گل جائے ۔ پھر اس میں گرم مصالحہ، ادرک ،اور ہرا دھنیا ڈال دیں ۔ اور ایک سے دو منٹ پکنے دیں مزیدار مدارس بیف تیار ہے ۔ پلیٹ میں ڈال کر چاول کے ساتھ سرو کریں ۔

Facebook Comments

Comments are closed.