کنسیلر لگانے کا صحیح طریقہ

اگر اپ اٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرتی ہیں تو نہ صرف آپ گہرے حلقوں ،پمپلز، اور چہرے کے داغ دھبوں سے محفوظ رہ سکتی  ہیں بلکہ آپ کے چہرے کی تروتازگی بھی برقرار رہے گی۔ کنسیلر کے استعمال کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے چہرے پر فاؤنڈیشن لگائیں اور پھر متاثرہ حصوں پر انگلیوں کی پوروں سے “کنسیلر” کو بلینڈ کریں ۔ بعض خواتین فاؤنڈیشن لگانے سے پہلے کنسیلر لگاتی ہیں جو درست طریقہ نہیں ہے۔ کیونکہ فاؤنڈیشن لگاتے وقت یہ اتر جاتا ہے ۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو چھپانے کے لئے اورنج یا پیچ کلر کا کنسیلر استعمال کریں ۔ پہلے ان حلقوں پر اورنج یا پیچ کلر کا کنسیلر لگائیں اور اپنے ہاتھ کی تیسری انگلی جسےبھی کہتے ہیں ہلکا سا بلینڈ کریں ۔ (Ring Fingr)

اس کے بعد جلد کی قدرتی رنگت سے ملتا جلتا کنسیلر لگائیں ۔اسی طرح  ییلو (Yellow)

کنسیلر کے استعمال سے ڈبل ٹون سکن کا تاثر یکساں کیا جاسکتا ہے ۔

پمپلز کو چھپانے کے لئے زیادہ تر گرین کنسیلر استعمال ہوتا ہے ۔ یہ صرف  (Green)

پمپلز کے اوپر لگایا جاتا ہے جب پمپلز کی سرخی کم ہو جائے تو روئی سے اپنی جلد سے ملتا جلتا کنسیلر بھی لگا لیں ۔ تاکہ پورے چہرے کا ایک جیسا تاثر آئے ۔ اس کے بعد چہرے پر سیٹنگ پاؤڈر بھی لازمی استعمال کریں ۔ البتہ سیٹنگ پاؤڈر اس طرح لگائیں کہ پمپلز نمایاںنہ ہوں ۔

پفی آئیز  کے لئے۔۔۔(Puffy Eyes)

62bf9fff53e90d5e_How-to-Keep-Concealer-From-Caking.xxxlarge_1پفی آئیز یعنی سوجی ہوئی یا ابھری ہوئی آنکھوں کو پر کشش بنانے کے لئے کوئی بھی آئی کریم لیں ، پھر ہائی لائٹر اور کنسیلر کو اپنے ہاتھ کی پشت پر اچھی طرح ملا کر آنکھوں اور آئی بروز کے نیچے لگا لیں ۔ اس طرح پفی آئیز کافی بہتر لگتی ہیں ۔ اگر یہ آمیزہ آنکھوں کے ارد گرد پھیل جائے تو بلوٹنگ پیپر کی ایک تہہ لے کر اسے یکساں کر لیں ۔ آئلی سکن کا چکنا پن دور کرنے کے لئے ” بلوٹنگ پیپر ” کی دوسری تہہ استعمال کر سکتی ہیں ۔

ہونٹوں پر بھی کنسیلر استعمال ہو سکتا ہے ۔۔۔

لپ لائننگ برش پر کنسیلر لگا کر ہونٹوں کے گرد آؤٹ لائن بنائیں اور پھر لپاسٹک یا لپ گلوس لگا لیں ۔ اس سے ہونٹوں کی شیپ خوبصورت دکھائی دے گی ۔ یا پھر ہونٹوں پر کنسیلر لگا کر انگلی سے پھیلا دیں اور پھر کسی بھی پنسل سے آؤٹ لائن بنانے کے بعد میٹ لک کے لئے کسی پنسل سے ہی فلنگ کر لیں ۔ لپ شائنر یا لپ گلوس بھی لگا سکتی ہیں ۔

آئی میک اپ خراب نہیں ہوگا ۔۔۔بعض دفعہ آئی میک اپ کرتے ہوئےآئی شیڈ آنکھوں کے نیچے گر کر پھیل جاتا ہے اس کا بہت سادہ حل ہے آنکھ کے نیچے ہلکا سا پرائمر یا کنسیلر مکس کر کے لگا لیں تو آئی میک اپ بالکل فریش دکھائی دے گا ،اسی طرح آئی لائنر غلطی سے ادھر ادھر لگ گیا ہے تو مکمل میک اپ صاف کرنے کی بجائے کسی صاف برش پر کنسیلر لگا کر اس نشان کو صاف کر لیں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.