کباب رول

اجزاء:

میدہ یا سفید آٹا  ،ایک کلو لیں اور اس میں دو چمچ موٹا کٹا ہوا زیرہ ، نمک حسب ذائقہ، آدھا کپ تیل ۔

ترکیب :

آٹے میں نمک ،زیرہ ، تیل مکس کر کے نرم آٹا گوندھیں اور آدھ گھنٹہ کے لیے رکھ دیں پھر دوبارہ اچھی طرح اس کو گوندھیں ۔ اب اس کی چھوٹی چھوٹی روٹیاں بنا لیں اور توے پر تل لیں ۔ ان روٹیوں کے اندر کباب، املی کی چٹنی اور پیاز ڈال کر رول کی شکل دے کر سفید کاغذ میں لپیٹ کر پیش کریں ۔

Facebook Comments

Comments are closed.