خواتین کیلشیم کی کمی کو کیسے پورا کریں

خواتین کو خاص طور پر کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے ۔۔۔ہڈیوں کی صحت کے لیے کیلشیم کا مناسب مقدار میں ہونا ضروی ہے۔۔۔کیلشیم مندرجہ ذیل غذاؤں میں پایا جاتا ہے :

دودھ ، دہی ،پنیر ، تل ،ہڈیوں کا گودا ، سبز پتوں والی سبزیاں ، بادام ، پھلیاں ، خصوصاً سویا ،شیل فش وغیرہ ۔

غذاؤں سے حاصل ہونے والی مقدار کو یوں بڑھایا جاسکتا ہے کہ :

ہڈیوں یا انڈے کے چھلکے کو چند گھنٹوں کے لیے سرکے یا لیموں کے رس میں بھگو دیں ۔ پھر اس پانی کو سوپ یا کسی غذا کی تیاری میں استعمال کریں ۔

٭ آپ جب ہڈیوں کا سوپ تیار کر رہی ہوں تو اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس ، سرکہ یا ٹماٹر شامل کر دیں ۔

٭ انڈے کے چھلکے کو صاف کر کے سفوف بنا لیں اور غذا میں شامل کر لیا کریں ۔

٭ دن میں کم از کم پندرہ منٹ دھوپ لیں ، خاص طور پر ٹھنڈے علاقے کی خواتین کچھ وقت دھوپ میں ضرور گذاریں ۔

Facebook Comments

Comments are closed.