اپنےچہرے کو قدرتی طور پر فریش اور شگفتہ بنائیں

آپ اپنے چہرے کی جلد کو شگفتہ اور پرسکون کیسے رکھ سکتی ہیں ۔۔۔؟وہ ہم آپ کو بتائیں گے۔۔۔کون عورت نہیں چاہتی کہ وہ خوبصورت نظر آئے یہ شوہر کا بھی حق ہے ،کہ جب وہ اپنی جیون ساتھی کو دیکھے تو خوش ہو جائے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ خواتین بیوٹی پروڈکٹس پر اچھا خاصا پیسہ خرچ کرتی ہیں ۔ چونکہ آج کل  جتنی بھی بیوٹی پروڈکٹس آرہی ہیں ، ان میں کیمیکلز ہوتے ہیں ۔ ہم آپ کو چند ایسے راز بتاتے ہیں جو ” ہینگ لگے نہ پھٹکری رنگ بھی چوکھا آئے ” کا مصداق ہیں ۔

٭ انداز نشست و برخاست :

5415286652_7cb96da9c8

ہمیشہ سیدھے کھڑے ہوں ، سیدھا کھڑا ہونے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور سانس لینے میں آسانی رہتی ہے ، جسم کو ضرورت کے مطابق انرجی ملتی ہے ۔ آپ کھڑی ہوں یا بیٹھی ہوں ، خود کو سیدھا رکھیں ۔اس سے آپ کی شخصیت پر اچھا اثر پڑے گا ۔

٭ گہری سانس لیں:

تناؤ کے حوالے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ایک حد سے بڑھا ہوا تناؤ انسانی صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے اور عمر کے بڑھنے کی رفتار میں اضافہ کر دیتا ہے ۔ گہرے سانس لینے کا عمل تناؤ سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے ۔ روزانہ ہلکی اور کبھی گہری سانس لینے کی مشق کریں ۔

 پانی کا استعمال

جلد کو تادیر جوان رکھنے کا طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے جسم میں پانی کی کمی کبھی نہ ہونے دیں ، جب بھی پیاس لگے سیر ہو کر پئیں تاکہ جسم کی ضرورت پوری ہو سکے ۔ آپ کو اپنے ساتھ پانی کی بوتل بھی رکھنی چاہیے ۔۔۔ جس سے وقتاً فوقتاً پانی پیتی رہیں ۔

موئسچرائزر

شگفتہ جلد کے لیے موئسچر ائزر ضروری ہے ۔ چہرے اور جسم کے لیے ایک عدد موئسچر ائزر ضرور رکھیں اور خصوصاً سردیوں میں اس کا استعمال بار بار کریں ۔ معیاری موئسچر ائزر تیزی سے جلد میں داخل ہو کر جزو بدن بنتا ہے ۔ اگر باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو جلد نرم اور شگفتہ رہتی ہے ۔

 پر سکون چہرہ

چہرہ پرسکون ہو تو آپ کا لُک ینگ دکھتا ہے ۔پریشان ہونا چھوڑ دیں اور چہرے پر پراعتماد مسکراہٹ سجائے رکھیں ۔ اپنے آپ کو مصروف رکھیں اور خوش رہا کریں ۔

٭کھانا پینا :

کچھ بھی کھائیں ، اچھا ، صاف ستھرا اور غذائیت بخش لیں ۔ تازہ پھل اور سبزیوں کی ایک بڑی مقدار اپنے کھانے میں ضرور شامل کریں ۔ ان میں صحت افزا حیاتین اور حسن افزا مرکبات کی کثرت ہوتی ہے ، جنک فوڈ سے دور رہیں اور ڈبوں میں بند غذا سے بھی گریز کریں ۔

٭ ورزش :

woman-crunches_0

ورزش کے لیے ضرور وقت نکالیں اس سے آپ کے پورے جسم کی اوور ہالنگ ہوجاتی ہے ۔اور آپ دن بھر کے کاموں کے لیے مستعد ہو جاتی ہیں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.