لیموں ۔۔۔۔ہمارا ننھا سا ڈاکٹر

لیموں بظاہر ایک ننھی سی شے ہے ۔لیکن اس میں صحت بخش غذائی اجزاء  کا  پورا خزانہ موجود ہے ۔لیموں کے غذائی اجزاء میں ایسٹرک  ایسڈ ،کیلشیم،پوٹاشیم،فولاد،فاسفورس اور وٹامنزاے جی اور سی شامل ہیں ۔خالق مطلق نے اسے گوشت بنانے والے نشاستہ دار اور روغنی اجزاء کا مجموعہ بھی بنایا ہے ۔اس کا چھلکا ،رس اور بیج ،ہر شے میں اللہ تعالیٰ نے دوائی و غذائی فوائد رکھے ہیں ۔

٭صفراء کی زیادتی اور پیاس کا لگنا:

صفراء کی زیادتی اور بار بار پیاس لگنے کے مرض میں لیموں اور  چینی کا شربت بنا کر پیا جائے تو تسکین ملتی ہے ۔

٭بچوں کے لئے:

بڑھنے والے بچوں کے لئے عمر کے مطابق 5 سے لے کر 60 قطرے تک لیموں کے رس کا استعمال فائدہ مند ہے۔بچوں کی ہڈیاں مظبوط بناتا ہے کیلشیم کی ضروری مقدار فراہم کرتا ہے اور بچوں کے پیٹ کو ہلکا پھلکا رکھتا ہے ۔٭اگر بچوں کو ایک آدھ چمچ شہد میں لیموں کا رس ملا کر دیا جائے تو بچوں کا پیٹ ہمیشہ درست رہتا ہے اور بچے آسانی سے دانت نکال لیتے ہیں ۔

٭نزلہ ،زکام اور گلے کے امراض :

نزلہ، زکام اور گلے کے امراض کے لئے چند روز گرم قہوہ میں نمک اور ایک عدد لیموں ملا کر صبح کے وقت روزانہ پی لیں تو ان کے لئے فائدہ مند ہے ۔اگر اس کے ساتھ خمیرہ گاؤزبان 6 ماشے سے 2 تولے تک تھوڑا تھوڑا چوس لیں تو مستقل آرام ملے گا ۔انشااللہ

٭نظام ہاضمہ کی درستگی :

Lemon
نظام ہاضمہ کی خرابی دور کرنے کے لئے صبح سویرے ایک گلاس پانی میں ایک عدد لیموں کا رس ،نمک اور چینی ملا کر پینے سے نظام ہاضمہ درست رہے گا اور سارا دن طبعیت ہلکی پھلکی محسوس ہوگی۔

٭دانتوں کی چمک کے لئے:

صبح اور رات سونے سے پہلے لیموں کا رس مل لیا جائے تو میل کچیل دور ہو جاتا ہے اور دانت موتی کی طرح سفید اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔اس کے علاوہ دانتوں کی بیماریاں مثلاً پائیورہا اور خون وغیرہ بہنے کے مرض میں بھی بے حد مفید ثابت ہوتا ہے ۔

٭جوڑوں کا درد :

lemon for health in urduاگر جوڑوں کے درد کے مریض دن میں تین سے چار مرتبہ لیموں کی نمکین سکنج بین پی لیں  اور صبح شام سور انجان شیرین اور خشک دھنیا کا سفوف بنا کر 1 سے 3 ماشے تک پھانک لیں تو چند دن میں صحت بہتر ہو جاتی ہے ۔

٭سستی اور نقاہت:

سستی اور نقاہت کو دور کرنے کے لئے لیموں کے رس کو ٹھنڈے پانی میں چینی اور نمک کے ساتھ ملا کر پی لیں فوری توانائی حاصل ہو گی اور سستی اور کمزوری دور ہو جائیگی ۔

٭مچھلی کی بو:

اگر کئی دفعہ دھونے کے بعد بھی بو نہ جائےاور اس کی وجہ سے آپ کے ہاتھوں میں بھی بو آجائے تو لیموں کا رس لگائیں بو فوراً دور ہو جائے گی۔

Facebook Comments

Comments are closed.