2015 میں 70 کی دہائی کا “گلیمر” واپس آرہا ہے۔۔۔۔

2015 کے میک اپ ٹرینڈز میں 70 کی دہائی کا “گلیمر” واپس آرہا ہے ۔ویسے میک اپ ٹرینڈز کے حوالے سے 2014 بہت اچھا رہا ۔کیونکہ اس سال کوئی مخصوص “میک اپ “اسٹائل نہیں اپنایا گیا ۔یہ ہی وجہ ہے کہ عورتیں اپنی سہولت اور پسند کے مطابق میک اپ کرتی رہیں یعنی جسے جو “سوٹ ” کرتا ۔۔۔۔اپنا لیتیں لیکن اب آنے والا سال پہلے سے زیادہ گلیمرائزڈ دکھائی دے رہا ہے ۔لیکن لباس اور میک اپ میں توازن رکھنا بھی بہت ضروری ہے ،اب چونکہ 70 کی دہائی کا میک اپ اسٹائل قدرے جدت کے ساتھ اپنایا جا رہا ہے اس لیے خصوصاً ینگ لڑکیوں میں باؤنسی ہئیر،بیل باٹم،(Bell فٹنگ شرٹس(Fitting Shirts)Bottom) (Bouncy Hair)
کالراور پولکا ڈاٹس،وغیرہ پسندیدہ رہیں گے۔(Polka Dots)
2015 میں خواتین میں بلو ڈرائی کا رحجان کم ہوتا دکھائی (Collar)
دیتاہے جب کہ میسی ہیئر فیشن کا حصہ رہیں گے ۔اب ون ٹون ڈریسز کے ساتھ اسٹریکنگ ہیئر کا ٹرینڈ بھی بڑھ رہا ہے ۔اس کے لئے آپ ایش براؤن ،بلونڈ،گرے،اور گولڈ کا انتخاب کر سکتی ہیں ۔کوشش کریں کہ کسی خاص تقریب کے موقع پر 70 کی دہائی کی طرح بالوں کو “گلیمرائزڈ لُک ” دیں اسی طرح لپ اسٹک میں اورنج اور پنک کے تمام شیڈزکے علاوہ “پرپل کلر” بھی نئے ٹرینڈ کا حصہ بن رہا ہے ۔تاہم اب آپ “گلوسی “کی بجائے میٹ لپ اسٹک استعمال کریں ۔(Matte)
ویسے اب خواتین لپ لائینگ پر بھی خاصی توجہ دی جا رہی ہے ۔آنکھوں کے میک اپ کے حوالے سے آئی لائنر موٹا لگائیں ۔ویسے2015 میں آئی برو پلکنگ کا ٹرینڈ بھی ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہےکیونکہ اب اکثر خواتین کا خیال ہے کہ وہ آئی برو پلکنگ کے بغیر زیادہ “ینگ”دکھائی دے سکتی ہیں ۔اسی طرح آئی میک اپ کافی پاپولر ہو رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تمام “پیسٹل(Turquoise)
شیڈز” بھی خواتین کے پسندیدہ رہیں گے۔

Facebook Comments

Comments are closed.