گولڈن اور سلورنیکلس کا فیشن ۔۔۔

کسی بھی رنگ کے جوڑے میں گولڈن اور سلور کمبی نیشن بہت دور سے ہی اٹریکٹ کرتا ہے لوگوں کے ہجوم میں یہ دونوں کلرز نہ صرف آپ کو نمایاں کرتے ہیں بلکہ لباس کو بھی حسین بنا دیتے ہیں آج کل گولڈن اور سلور تلّے کا کام بہت پسند کیا جارہا ہے۔قمیضوں کے گلےپر ہیوی اور لائٹ کام بہت ہی خوبصورت لگتا ہے۔۔۔لڑکیوں میں سلک اور شیفون پہننے کاکریز زیادہ ہو گیا ہے ۔ہر عمر کی خواتین آج کل سلک پسند کررہی ہیں ۔سلک ایسا میٹیریل ہے جسے آپ کیژوئل ہی نہیں فارمل سٹائل میں بھی پہن سکتی ہیں ۔آپ اس کو شارٹ یا لانگ ہر سٹائل میں استعمال کر سکتی ہیں ۔۔۔آپ گولڈن پرنٹ سلک بھی کیری کر سکتی ہیں ۔(Casual)

چھوٹے بڑے نیکلس۔۔۔۔۔

جیولری خواتین کی کمزوری سمجھی جاتی ہے خاص طور پر اگر جوڑا ذرا “سمپل” ہو تو “ہیوی جیولری”سے اسے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے ۔۔۔اب تو جناب سمپل جوڑے پرتین لڑیوں والی لمبی مالا سوٹ کو چار چاند لگا دیتی ہے ،میٹل اور پتھروں کے نیکلس بھی بہت ان ہیں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.