بریڈ کباب بنانے کا طریقہ

اجزاء

بریڈ سلائسس ————–دس سے بارہ عدد
چکن بون لیس————-آدھا کلو گرام
مسٹرڈ پیسٹ————— ایک چائے کا چمچ
سویا سوس—————–ایک کھانے کا چمچ
وائٹ ساس —————-چھ کھانے کا چمچ
پپریکا پاؤڈر—————–آدھا چائے کا دچمچ
چائنیز سالٹ—————-آدھا چمچ
بریڈ کرمز——————-ایک کب
انڈے ———————دو عدد
کالی مرچ———————آدھا چائے کا چمچ
نمک————————حسب ذائقہ

ترکیب:

سب سے پہلے چکن ابالیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو اس کے باریک ریشے کر لیں ۔اب ایک پیالہ لیں اس میں چکن ،وائٹ ساس، سویا ساس اور تمام مصالحہ جات شامل کر لیں ۔راؤڈ کٹر کی مدد سے سلا ئس کو گول شیپ دینے کے بعد۔ایک سلائس پر چکن کا آمیزا لگائیں ۔اور دوسرا اسکے اوپر رکھ کر اچھی طرح دبادیں اور اس دوران فرائی پین میں تیل گرم ہونے کے لیے رکھ دیں ۔جب تک تیل گرم ہو آپ ایک پیالی میں انڈہ پھینٹیں اور ایک پیالی میں بریڈ کرمز پھیلادیں اب سینڈ وچ کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کرمز لگا کر ڈیپ فرائی کر لیں ۔
اور بریڈ کباب تیار ہیں

Facebook Comments

Comments are closed.